Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جشن آزادی پر قوم کو ہاکی میں جیت کا تحفہ دینگے

 
کراچی: ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہو گئی۔ ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ممکنہ فائنل میچ روایتی حریف ہند یا کوریا سے ہو گا۔ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم اور آفیشلز جکارتہ روانہ ہو گئے۔ قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ جکارتہ روانگی سے قبل کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرقومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینیئرکا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کےلئے پوری محنت کی ہے اور ٹیم کی کوشش ہو گی کہ وہ اس ٹورنا منٹ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرینگے ۔اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ کا کہنا تھاکہ قومی ہاکی ٹیم نے گزشتہ 6ماہ سے اس ٹورنامنٹ کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا اور کوشش ہو گی کہ جشن آزادی پر یہ ٹورنامنٹ جیت کر پاکستانی قوم کو تحفہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ تیاری بہت اچھی ہے اور ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کریگی۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ممکنہ طور پر سیمی فائنل میچ روایتی حریف ہند یا کوریا سے ہو گا۔

شیئر: