Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج پر جانے والی خواتین عازمین کی خدمت کرنیوالی والنٹیئرز

جے پور۔۔۔۔۔حج کے مقدس سفر کا سلسلہ جاری ہے۔ امسال راجستھان سے تقریبا5700عازمین حج پرجائیں گے۔حج پرجانے والی خواتین کی تعداد تقریبا نصف ہے۔ایسے عالم میں خواتین کو حج ادائیگی کی تربیت اورحج ارکان سے متعلق معلومات سمیت  اہم مدد کے لئے ائیرپورٹ پر خواتین والنٹیئرزتعینات ہیں جوارض مقدس جانیوالے تمام پرواز کے عازمین حج کی رہنمائی کرتی ہیں۔راجستھان سے عازمین کی 13 پروازیں جا چکی ہیں اور 6 پروازیں چنددنوں میں روانہ ہوجائیں گی۔واضح ہو کہ امسال عازمین میں تقریبا2800  خواتین شامل ہیں۔ زیادہ تر خواتین عازمین کوبیرون  ممالک میں سفر کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی خواتین عازمین حج کی خدمت کے لئے حج پر روانگی کے آغاز سے ہی خواتین حج والنٹئیرز روزانہ جے پور ائیرپورٹ پر خواتین عازمین کی مدد کے لئے پہنچتی ہیں۔خواتین والنٹئیرزپرواز سے قبل وہاں کے قوانین اور حالات سے آگاہ کرتی ہیں، پاسپورٹ، ٹکٹ، کور نمبر جیسے اہم دستاویزات کو سنبھالنےکے طریقے سمجھاتی ہیں۔دوران حج لاحق ہونیوالی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے طور طریقے بتاتی ہیں۔حج کے ارکان کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتی ہیں۔حج کا احرام باندھنے کا طریقہ ، کون سی دعا کس مقام پر پڑھنی ہے وغیرہ سکھاتی ہیں۔ یہ والنٹیئرز گزشتہ کئی برسوں سے خواتین عازمین حج کی خدمت بلا معاوضہ انجام دیکر ان کی دعائیں سمیٹتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -بستی میں فلائی اوور گر گیا، 4زخمی

 

شیئر: