Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70ایکڑرقبے پر ہائی ٹیک سبزی منڈی کاقیام

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی اور ہریانہ کی سرحد پر واقع ٹیکری خام پور میں 70اپکڑ رقبے پر ہائی ٹیک سبزی منڈی کے قیام کا منصوجلد نافذ کیا جائیگا۔ اس کیلئے خاکہ تیار کرلیا گیا اور کنسلٹنٹ تعینات کردیئے گئے۔دیگر اداروں سے منظوری ملنے کے بعد ٹینڈر جاری کیا جائیگا۔منڈی میں کسانوں،تھوک دکانداروںاور تاجروں کو تمام جدید سہولتیں مہیا ہونگی۔واضح ہو کہ اسی سال وزیر شہری ترقیات گوپال رائے نے جد ید طرز کی منڈی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس منصوبے پر 800کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔ آزاد پور اے پی ایم سی کے چیئرمین عادل احمد خان نے بتایا کہ سبزی منڈی عصرحاضر کی تمام سہولتوں سے آراستہ ہوگی۔ یہاں پارکنگ، بینک، کلینک، جنرل اسٹورز ،کسانوں کو ٹھہرنے کیلئے کمرے بھی بنائے جائیں گے۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے آنے والے تاجروں کیلئے گیسٹ ہاؤس بھی تعمیر ہوگا۔یہاں کولڈ اسٹوریج بھی قائم ہوگاجہاں سبزیوں اور پھلوں کو ذخیرہ کیا جاسکےگا۔عادل خان نے بتایا کہ یہ سبزی منڈی ملک کی پہلی ہائی ٹیک منڈی ہوگی۔ حکومت اور مختلف اداروں کی منظوری ملتے ہی اس منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا جائیگا۔ 
مزید پڑھیں:- - - -  دہلی: ساڑھے 7 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی سپلائی کرنیوالا گرفتار

شیئر: