Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمانے سے بچنے کیلئے ٹرین میں کتنا سامان لے جاسکتے ہیں؟

نئی دہلی۔۔۔۔۔کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹرین کے کس کوچ میں سفر کرنے پر مسافرکتنا سامان لے جاسکتے ہیں۔ مقررہ حد سے زیادہ وزن کے سامان سے متعلق قانون میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ یہ قانون کافی پرانا ہے تاہم بیشتر لوگوں کو اس کا علم نہیں ۔جب سے ٹرین میں سفرکیلئے ٹکٹ کا آغاز کیا گیا اسی وقت سے  قانون موجود ہےلیکن 29 اگست 2006 میں اس میں بعض ترامیم کی گئیں۔ریلوے کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق ہر زمرہ کیلئےسامان کے وزن کی حد متعین ہے ۔ فرسٹ اے سی کلاس میں 70 کلو گرام ،
سکینڈ اے سی کلاس میں 50 کلو گرام ، تھرڈ اے سی کلاس میں 40 کلو گرام ، سلیپر کلاس میں 40 کلو گرام اور جنرل میں 35 کلو گرام کے سامان کے ساتھ سفر کیاجاسکتا ہے ۔ وینڈر کیلئے یہ حد 65 کلو گرام  ہے ۔ریلوے ذرائع کے  مطابق فی کس وزن کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اگر ایک خاندان کے4افرادسفر کررہے ہیں تو وہ سلیپر کلاس میں 150 کلو سے زیادہ سامان لے جاسکتے ہیں ۔ کوئی اس سے زیادہ سامان لے کر چل رہا ہے ، تو اس سے دوسرے مسافر کو پریشانی ہوسکتی ہے ۔ ریلوے کے مطابق سامان کا وزن ٹرین اور طے کی جانے والی دوری پر منحصر ہوگا ۔مسافر اضافی رقم ادا کرکے  سلیپر کلاس میں بھی زیادہ سے زیادہ 80 کلو گرام سامان لے جاسکتے ہیں ۔ سکینڈ کلاس والے ایسا کرکے 70 کلو گرام کوچ میں لے جاسکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -اتراکھنڈ میں کسی بھی سلاٹر ہاؤس کو منظوری نہیں دیں گے،راوت

شیئر: