Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میوات میں نوجوان کے قتل کیخلاف 6 روز سے احتجاج

نوح۔۔۔۔ ۔ 20 سالہ نوجوان صاحب خان کے قتل کے واقعہ کے بعد گزشتہ 6 دنوں سےمظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ میوات کی ہر پارٹی کا رہنمامظاہرے میں شریک ہے۔واضح ہو کہ چند روز قبل اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون میں ایک موبائل شوروم لوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ضلع نوح کے گاؤں پٹاک پور کے رہائشی شبیر کو اتراکھنڈ پولیس نے ملزم قراردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت شبیر کو گرفتار کرنے  ٹیم گاؤں میں پہنچی تو لوگوں نے ملزم کو گرفتارکرنے سے روک دیا۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ اسی دوران پولیس نے  صاحب خان نامی نوجوان پر گولی چلا دی جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔صاحب خان قتل معاملہ میں 15 پولیس اہلکاروں کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔اس دوران میوات علاقے میں مہاپنچایت اور میٹنگوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قصوروار پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -گجرات:پنچ محل میں کار نالے میں گرگئی،7بچے ہلاک

شیئر: