Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرائیاں انٹرنیشنل کا اجلاس ، فلاحی امور سے مختلف معاملات زیر غور

سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی تنظیم کو متعارف کروایاجائیگا، رامے
ذکاء اللہ محسن۔ ریاض
      آرائیاں انٹرنشنل کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے صدر چوہدری محمد بشیر کا کہنا تھا کہ انسانیت کی فلاح وبہبو کے لئے ہمیں ملکر کوشاں رہنا چاہئیے تاکہ معاشرے میں مستحق طبقہ بھی اچھی زندگی گزار سکے۔سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں جو ہر لمحہ  ملک و قوم کی خدمت کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ اوورسیرز پاکستانیوں کو پاکستان میں متوسط طبقے کے لئے ایسے فلاحی کام کرنے کہ ضرورت ہے جس سے غربت میں کمی  اور تعلیمی صورت حال بھی بہتر ہو ۔تنظیم کے مرکزی جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق نے کہا کہ ہمارا دین بھی فلاح انسانیت کا درس دیتا ہے اس لئے ہمیں فلاح انسانیت کے مشن کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں تنظیم آرائیاں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی تنظیم کے چیف آرگنائزر مجاہد ندیم رامے نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب   میں تنظیم کو پھیلایا جائے گا تاکہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر سعودی عرب میں مقیم لوگوں کی فلاح و بہبود کے علاوہ پاکستان میں بھی بہتر طور پر کام کیا جاے تقریب سے سیکرٹری جنرل ریاض عمران ججوی صدر ناصر اراہیں نے خطاب کیا جبکہ اجلاس میں محمد ندیم چوہدری میاں محسن نثار عبدالستار عمیر بشیر مزمل عباس اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا ، سفیر پاکستان

شیئر: