Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے 50 ہزار ثقافتی اثاثوں کی رجسٹریشن کا ہدف حاصل کر لیا

سعودی ہیریٹج کمیشن کا کہنا ہے کہ عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے آٹھ ہزار سے زیادہ تعمیراتی ثقافتی ورثے کے اثاثوں کو نیشنل آرکیٹیکچرل ہیریٹیج میں رجسٹر کر لیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نئے رجسٹر کیے جانے والے تعمیراتی اثاثوں کے بعد مملکت کی سطح پر 50 ہزار ثقافتی اثاثوں کی رجسٹریشن کا ہدف حاصل ہو گیا جس کا تعین گزشتہ برس کے پروگرام میں کیا گیا تھا۔
ثقافتی مقامات رجسٹریشن کے ابتدائی مرحلے میں 990 مقامات الباحہ ریجن میں، 4645 علاقے عسیر اور 2946 مقامات مکہ مکرمہ ریجن میں ریکارڈ کیے گئے۔
ہیریٹیج کی رجسٹریشن کا عمل پانچ مراحل میں مکمل کیا جاتا ہے جس کا آغاز ورثے کی جگہ کی دریافت سے ہوتا ہے بعدازاں اس کا تعین کرنے، شناخت کی تحقیق اور اندراج کے بعد آخری میں درجہ بندی کی جاتی ہے۔
ہیریٹج کمیشن نے سعودی شہریوں اورمملکت میں رہنے والے غیرملکیوں کو اس عمل میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو قدیم ثقافتی ورثے کی عمارت یا مقام کا علم ہو تو اس کے بارے میں شہری ورثے کی ویب سائٹ یا اتھارٹی کے ایکس اکاونٹ  پر اطلاع فراہم کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے یہ اقدام سعودی ورثے، اسے دستاویزی شکل دینے اور تحفظ کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ رجسٹریشن نوادرات، عجائب گھروں اور شہری ورثے کے قانون کے نفاذ کے بعد کی گئی۔
کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک فیصلے کے ذریعے ادارے کے سی ای او کو ورثے اور آثار قدیمہ کے مقامات کو رجسٹر کرنے اور ان کے تحفظ کا اختیار دیا ہے۔

 

شیئر: