Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شملہ میں شدید بارش، 117سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شملہ ۔۔۔۔ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ مختلف مقامات پر تقریباً 18افراد ہلاک ہوگئے۔شملہ میں 117برس بعد اتنی شدید بارش ہوئی۔ ریاست کے صدر دفترسے ملنے والی اطلاع کے مطابق ضلع سولن میں 7، منڈی میں 4، حمیر پور اور کانگڑا اضلاع میں 2،2، بلاسپور اور اونا میں ایک ،ایک شخص ہلاک ہوئے۔ ضلع انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی ۔ شدید بارش کے باعث انتظامیہ نے شملہ، کانگڑا اور سولن سمیت مختلف اضلاع میں اسکول و کالج بندکرنے کی ہدایت جاری کردی۔علاقے میں شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے متعدد شاہراہوں پر آمدورفت کا سلسلہ بند ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پونٹاصاحب میں 239ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سوجان پور میں 238ملی میٹرر بارش ہوئی۔ ضلع انتظامیہ کے افسر نے بتایا کہ کنور کے روتورانگ میں مٹی کا تودہ گرنے سے سانگلا کرچم شاہراہ بند کردی گئی ۔ شملہ میں اور کانگنا دھار میں تودہ گرنے سے گاڑی تباہ ہوگئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چنددنوں میں بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کیاایئروانڈیا شو بنگلور سے لکھنؤمنتقل ہوگا؟

شیئر: