ری سائیکل مواد سے فن پاروں کی تخلیق: ماحول کے تحفظ کا ’موثر پیغام‘
ریاض میں ہونے والے آئی ایف اے ٹی سعودی عرب 2026 کے ایونٹ میں ری سائیکلنگ آرٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔
ایونٹ میں شامل فنکاروں نے استعمال شدہ مواد کو دوبارہ استعمال کرتے ہوئے فن پارے تخلیق کیے جو پائیداری اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے والے ویژول پیغامات دیتے ہیں۔
فنکاروں نے دکھایا کہ کس طرح آرٹ بے کار دھات کو تخلیقی مواد میں تبدیل کر سکتا ہے۔
فنکاروں کے مطابق انہوں نے ان فن پاروں کے ذریعے ماحولیاتی اور ثقافتی پیغامات پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
فنکارہ ضارین صالح نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو بتایا کہ ری سائیکلنگ آرٹ ماحول سے متعلق پیغامات پہنچانے کا ایک آسان اور مؤثر طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ ری سائیکل کیے گئے مواد کے ساتھ کام کرنے سے لوگوں میں اس کے استعمال اور ماحول کے بارے میں شعور بڑھتا ہے۔
فنکارہ دانا الحميدان نے زور دیا کہ ’دوبارہ استعمال شدہ مواد سے بنایا گیا فن صرف خوبصورتی تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک تعلیمی ذریعہ بھی ہے جو کمیونٹی میں ری سائیکلنگ اور پائیداری کے بارے میں شعور بڑھاتا ہے، خاص طور پر نوجوانوں میں۔‘