Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھتیس گڑھ میں 5دانت والے بچے کی پیدائش

رائے پور۔۔۔۔چھتیس گڑھ کے بلرام پور میں ایک خاتون کے یہاں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے 5دانت ہیں۔جب ڈاکٹروں نے اس نوزائیدہ  کو دیکھا تو حیرت میں پڑ گئے۔انہوں نے اس کی اطلاع اہل خانہ کو دی۔ یہ سنکر گھر والے حیرت زدہ رہ گئے ۔اسپتال کی نرس نے بتایا کہ بچے کے منہ کی صفائی کے دوران اس کے 5دانت نظر آئے۔ اس کی اطلاع ڈاکٹروں کو دی۔فی الحال بچے کو انٹیسیو کیئر یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کے دل کی دھڑکن کافی تیز ہے جبکہ ماں کی حالت تسلی بخش ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹے تک بچے کونگہداشت کے شعبے میں رکھا جائیگا۔ 5دانت والے بچے کو دیکھنے کیلئے اسپتال میں لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔اسپتال انتظامیہ نے بھیڑ پر قابو پانے کیلئے سیکیورٹی کی مدد سے لوگوں کو وہاں سے ہٹوایا اور ہدایت دی کہ کسی غیر متعلقہ افراد کو اس وارڈ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بیٹا نہ ہونے پر بیوی کو 3بیٹیوں سمیت گھر سے نکال دیا

شیئر: