Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سراج درانی اسپیکر ،ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر منتخب

کراچی... پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اسپیکر اور ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں ۔ اسپیکر کے انتخاب میں آغا سراج درانی نے 96 ووٹ حاصل کئے، ان کے مد مقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار جاوید حنیف 59 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ 3 ووٹ مسترد کئے گئے۔نئے اسپیکر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔کامیاب اسپیکر نے سبکدوش اسپیکر سے حلف لیا۔بعد ازاں پیپلزپارٹی کی ریحانہ لغاری 98 ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں ان کی مدمقابل متحدہ اپوزیشن کی رابعہ اظفر کو 59 ووٹ ملے۔بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب جمعرات کو ہوگا اسپیکر راحیلہ درانی اجلاس کی صدارت کریں گی بلوچستان عوامی پارٹی نے اسپیکر کے لئے میر عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کیا ہے۔ ایم ایم اے اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے اسپیکر کے لئے حاجی نواز کاکڑ اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے احمد نواز کو نامزد کیا ۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر منتخب

شیئر: