خیبر پختونخوا میں 11 رکنی مشاورتی کونسل میں کون شامل ہے؟
خیبر پختونخوا میں 11 رکنی مشاورتی کونسل میں کون شامل ہے؟
اتوار 11 اکتوبر 2026 15:37
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کے بعد ایک 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں اتوار کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یہ مشاورتی کونسل گورنر کے پی کے ساتھ کام کرے گی۔
خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل میں 11 شعبوں کے لیے درج ذیل شخصیات کے نام اور ان کی پیشہ ورانہ تفصیلات یہ ہیں۔
کفایت اللہ خان سابق انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، سابق چیئرمین فاٹا ٹریبونل، سابق ڈپٹی سیکریٹری داخلہ و قبائلی امور اور سابق کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان رہ چکے ہیں۔
طارق محمود پاشا - مشیر برائے خزانہ، ریونیو، ایکسائز و ٹیکسیشن
طارق محمود پاشا سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سابق معاونِ خصوصی برائے وزیراعظم، ریونیو، سابق سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اور سابق جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ رہے ہیں۔
امیر جاوید - مشیر برائے قانون و پارلیمانی امور
امیر جاوید سپریم کورٹ کے وکیل، سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اور سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان رہے ہیں۔
ڈاکٹر سید امیر عبداللہ - مشیر برائے تعلیم
ڈاکٹر سید امیر عبداللہ سابق نگران صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت، خیبر پختونخوا، سابق رکن نیکٹا ایکسپرٹ کمیٹی اور انہوں نے نیدرلینڈز سے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان پاکستانی فوج کی سابق سرجن جنرل اور پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل تھیں (فوٹو: ہلال میگزین)
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان - مشیر برائے صحت
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان پاکستانی فوج کی سابق سرجن جنرل اور پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل تھیں۔ وہ ہسپتالوں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کی قومی انسٹرکٹر رہی ہیں اور پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔
ڈاکٹر سرفراز علی شاہ - مشیر برائے معدنیات
ڈاکٹر سرفراز علی شاہ سابق مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقی، سابق مشیر برائے مواصلات و تعمیرات رہ چکے ہیں اور انہوں نے فرانس سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
ڈاکٹر محمد ارشاد - مشیر برائے صنعت و تجارت
ڈاکٹر محمد ارشاد پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے بورڈ کے رکن، سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو رہے اور انہوں نے فنانس میں پی ایچ ڈی کی ہے۔
آصف رفیق آفریدی - مشیر برائے مواصلات و تعمیرات
آصف رفیق آفریدی خیبر پختونخوا کے سابق نگران صوبائی وزیر تھے۔ وہ تجربہ کار کاروباری شخصیت اور تعمیراتی و ترقیاتی شعبے سے وابستہ ہیں۔
ثمر ہارون بلور رکن قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی سابق رکن ہیں (فوٹو: ثمر بلور انسٹاگرام)
مولانا محمد طیب قریشی - مشیر برائے اوقاف و مذہبی امور
مولانا محمد طیب قریشی خیبر پختونخوا کے چیف خطیب (خطیبِ اعلیٰ)، جامعہ اشرفیہ پشاور کے منتظم اور مسجد مہابت خان کے امام ہیں۔
عثمان سیف اللہ خان - مشیر برائے توانائی، بجلی، منصوبہ بندی و ترقی
عثمان سیف اللہ خان سابق سینیٹر، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے رکن، پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن اوع آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن، خیبر پختونخوا کے سابق چیئرمین ہیں۔
ثمر ہارون بلور - مشیر برائے اطلاعات و نشریات
ثمر ہارون بلور رکن قومی اسمبلی، خیبر پختونخوا اسمبلی کی سابق رکن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کی سابق چیئرپرسن رہی ہیں۔