عمران خان نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد... عمران خان نااہلی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں لارجر بنچ جمعرات کو کرے گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ کو وزارت عظمی کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے متفرق درخواست کی سماعت بھی ہو گی۔درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا وہ صادق و امین نہیں رہے۔ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت وہ رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں وزیراعظم بننے سے روکا جائے۔ شہداء فاونڈیشن کے حافظ احتشام احمد اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔