Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں پُرتشدد احتجاج، پاکستانی شہریوں کو ’غیرضروری سفر سے اجتناب‘ کی ہدایت

ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کو 13 دن گزر چکے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے انہیں ایران کے غیرضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے سنیچر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے پیش نظر انہیں حالات بہتر ہونے تک ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا جاتا ہے۔‘
بیان کے مطابق ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں انتہائی احتیاط برتیں، ہر لمحہ چوکنا رہیں اور اپنی غیر ضروری نقل و حرکت کو کم سے کم رکھیں۔‘
ایران میں مقیم پاکستانیوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معاونت کے لیے ایران میں موجود پاکستانی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔
تہران میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے لینڈ لائن نمبرز
 91/90/89/88-9413-66-21-98+ اور 90/88-9448-66-21-98+
یا موبائل نمبر 8298 764 910 98+
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
زاہدان میں مقیم پاکستانی قونصل خانے کے لینڈ لائن نمبر 3389 33 22 54 98+ اور موبائل نمبر 989046145412 پر رابطہ کریں جبکہ مشہد میں موجود شہری قونصلیٹ کے نمائندوں سے ان موبائل نمبرز 5302 762 910 98+ اور 7175 180 937 98+ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
دفتر خارجہ نے تمام پاکستانی شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ان ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔
ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کو 13 دن گزر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ سروس کو حکام نے بند کر دیا ہے (فائل فوٹو: ویڈیو گریب، اے ایف پی)

ناروے میں مقیم غیر سرکاری تنظیم ’ایران ہیومن رائٹس‘ نے گزشتہ روز جاری کردہ 45 ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک کم از کم 51 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں جن میں نو بچے بھی شامل ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔
تہران میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’سفارت خانے نے اپنے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک ’کرائسز مینجمنٹ یونٹ‘ قائم کر دیا ہے‘ اور ساتھ ہی 24 گھنٹے مدد کے لیے رابطہ نمبر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
سفارت خانے کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی شہری احتجاج کے دوران کسی بھی قسم کی مدد کے لیے درج ذیل حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں:
فرحان علی: 00989107648298 ، فیضان: 00989906824496 ، کاشف علی: 00989938983309
ایران میں مقیم پاکستانی ان لینڈ لائن نمبروں پر کال کر کے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں: 00982166941388 اور 00982166944888

شیئر: