Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی الیکٹرانک مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے،اردگان

انقرہ۔۔۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکی امریکی الیکڑونکس  کا بائیکاٹ کرے گا۔انہوں نے اقتصادی و سماجی تحقیقاتی سوسائٹی کی طرف سے انقرہ  ایوان تجارت میں منعقدہ اقتدار  کے سولہویں برس اپنی پارٹی کے سمپوزیم سے خطاب کیا۔ امریکا کی پابندیوں کے حوالے سے  بات کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ یہ کھلم کھلا ترکی کے خلاف اقتصادی جنگ ہے جس کے  خلاف  ہم تمام تر تدابیر اختیار  کر رہے ہیں۔ ترک معیشت کے ہر گزرتے دن  ترقی حاصل کرنے کا اشارہ دینے والے  جناب اردگان نے کہا کہ روزگار  کے مواقع اور شعبہ سیاحت کے حوالے سے ہم ایک ریکارڈ دور سے گزر رہے ہیں، آج ہمارا ملک ہر اعتبار سے دنیا کے مضبوط ترین بینکاری نظام کا مالک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے  کئی ایک ممالک کے خلاف اقتصادی جنگ کھڑی کر رکھی ہے، ہمارے ملک کے  خلاف یہ آپریشن کہیں زیادہ بڑا ہے۔ اردگان  نے کہا کہ ترک لیرے کے وقار کا تحفظ کرنا ان  سازشوں کے خلاف بہترین جواب  ہوگا۔

شیئر: