Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی میں پل گرنے کے حادثے میں مرنے والے35ہوگئے

روم۔۔۔ اطالوی بندرگاہی شہر جینوکے قریب ایک پل کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  اطالوی وزارت داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ مزید 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پل کے گرنے سے کم از کم 20 گاڑیاں بھی نیچے جا گریں۔ گاڑیوں کے ملبے میں سے 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس اہم شاہراہ پر پیش آیا جو اٹلی اور فرانس کو ملاتی ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے علاوہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے بھی حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ماکروں نے اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونٹے کو فون کر کے اس حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔

شیئر: