Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید پر میک اپ کا نفاست بھرا انداز

میک اپ کا چہرے پر سمجھداری سے استعمال شخصیت میں نکھار کا سبب بنتا ہے جب کہ غلط استعمال کی صورت میں شخصیت بری طرح سے مسخ ہو جاتی ہے ۔ عید پر لباس ، سینڈل  ، زیور سب کچھ اچھا ہونے کے ساتھ اگر  میک اپ برا کیا گیا ہو تو شخصیت بوجھل نظر آنے لگتی ہے اور عید لک بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔ میک اپ کے چند سنہری اصول اپناکر آپ خود کو دلکش اور دل آویز بنا سکتی ہیں ۔ 
عید سے کم از کم چار پانچ دن پہلے فیشل ٹریٹمنٹ لے لیں تاکہ آپ کی جلد کو سیٹ ہونے کا وقت مل جائے ۔ عید سے ایک رات قبل چہرے پر کوئی بھی قدرتی فیس ماسک اپلائی کریں ۔ کھیرا ، بیسن ،دودھ ، دہی ، شہد یا ایلویرا جیسے قدرتی اجزا کے امتزاج کا چہرے پر استعمال رنگت کو صاف اور چمک دار بنانے میں مدد دے گا ۔ 
عید کی صبح میک اپ سے پہلے موسچرائزر اور  سن اسکرین ضرور لگائیں ۔ اس کے بعد لائٹ ویٹ فاؤنڈیشن یا بی بی کریم استعمال کریں ۔ کوشش کریں کہ عید کی صبح لان یا کاٹن کے مدھم رنگ والے ملبوسات زیب تن کریں اور لباس کی مناسبت سے  ہلکے رنگوں میں مناسب میک اپ کریں ۔ 
ہیر اسٹائل کی بات کریں تو بلو ڈرائی سب سے بہترین انتخاب ہے ۔ عید ہو یا تقریب ، وقت دن کا ہو یا شام کا ، صاف اور چمکدار بالوں کو بلو ڈرائی سے سیٹ کرکے ہیئر اسپرے اور جیل لگالیں ۔ آپ کی تیاری مکمل ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ آپ کوئی اچھی سی چوٹی بھی بنا سکتی ہیں ۔ فرنچ ٹوئسٹ ، فش ٹیل اور سائیڈ بریڈ چوٹی کے وہ انداز ہیں جو فیشن میں ان بھی ہیں اور دیکھنے میں بھی پیارے لگتے ہیں ۔ اگرچہ بال کھولنے ، اسٹریٹننگ آئرن سے بال سیدھے کرنے اور کرلنگ آئرن استعمال کرنے کی آپشن بھی موجود ہیں تاہم ایسا انداز اپنائیں جس میں سجاوٹ اور نفاست کی خوش رنگ جھلک ہو ۔
یہ بھی پڑھیں:دلہن کی تیاری کےلیے چند مددگار تجاویز

شیئر: