Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’جسے اللہ رکھے!‘‘

چنئی۔۔۔۔۔چنئی کے ولسرکم علاقے میں رہنے والی گیتا کو مکان کے قریب نالے سے ہلکی آواز سنائی دی۔گیتا کو محسوس ہوا کہ شاید کوئی جانور نالی میں پھنس گیا ہے۔ آواز سن کر نالی میں جھانک کر دیکھا تو نوزائیدہ  اندر تڑپ رہا تھا۔ گیتانے فوراً اسے باہر نکال کر نہلادھلا کرصاف کیا اور محلے والوں کے ساتھ چنئی کے ایگمور اسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مثل مشہور ہے کہ ’’جسے اللہ رکھے کون چکھے‘‘۔بچے کو بچانے والی گیتا نےتایا کہ میں نے  اس بچے کا نام ’’سوتنتیرم(آزادی) رکھ دیاکیونکہ وہ آزادی کے دن ملا ہے۔مجھے اس بات کی بیحد خوشی ہے کہ اسے جینے کی آزادی مل گئی۔نالی میں ملے بچے کا وڈیووائرل ہونے کے بعد بہت سے لوگوں نے اسے گود لینے کی خواہش ظاہر کی اور سوشل میڈیا پر گیتا کی ستائش ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -رام مندر کی تعمیر 2019ء کے انتخابات سے پہلے شروع ہوجائیگی، رام ولاس

شیئر: