Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی :نا معلوم افراد نے 2سادھوؤں کو زدوکوب کرکے ہلاک کردیا

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع اوریا کے بدھونا میں 2سادھوؤں کوزدوکوب کرکے ہلاک جبکہ ایک کو شدید زخمی کردیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران اور سرکاری اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار سکسینا نے بتایا کہ بدھونا میں علی الصبح مندر کے 3سادھوؤں کو نامعلوم افراد نے چار پائی پر باندھ کر زدوکوب کیا جس سے موقع پر 2سادھو دم توڑ گئے ۔ مرنیوالے سادھوؤں کے نام لجا رام، اور ہلکے رام ہیں انکی عمریں 50سے 60برس کے درمیان ہیں۔جبکہ رام شرن کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔پولیس کی کئی ٹیمیں علاقے میں تعینات کردی گئیں ۔پولیس کے اعلیٰ افسرا ن اور سرکاری حکام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -مدھیہ پردیش: جھرنےمیں12افراد بہہ گئے

شیئر: