Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کوا سکول لیجانے والی کشتی الٹ گئی،22بچے ہلاک

خرطوم۔۔۔شمالی سوڈان میں بچوں کو لے کر اسکول جانے والی کشتی الٹنے سے 22 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں،بدقسمت کشتی بچوں کو لے کراسکول جا رہی تھی کہ راستے میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کشتی کا انجن خراب ہوگیا، کشتی میں 40افراد سوار تھے،حادثہ دارالحکومت خرطوم سے سات سو پچاس کلومیٹر دور ملک کے شمالی خطے میں دریائے نیل میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، سول ڈیفنس کے اہلکار ابھی تک دریائے نیل میں ڈوبنے والے افراد کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں، اس علاقے کے دیہات کے افراد عموما دریائے نیل عبور کرنے کے لیے لکڑی کے تختوں سے بنی کشتیاں استعمال کرتے ہیں۔
 

شیئر: