Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھلیٹ ڈیویلپمنٹ سے تعاون، القادسیہ نے معاہدے پر دستخط کر دیے

معاہدے کا مقصد کھلاڑیوں کی تیاری کے نظام کو بہتر بنانا اور صلاحیتوں کی نشاندہی کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
القادسیہ کلب کمپنی نے الخبر گورنریٹ میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی اولمپک اینڈ پیرالمپک کمیٹی کے ساتھ ایک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت یہ کلب متعدد کھیلوں کی تربیتی سہولیات فراہم کرنے والا سعودی عرب کا پہلا تسلیم شدہ مرکز بن گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس معاہدے کا مقصد کھلاڑیوں کی تیاری کے نظام کو بہتر بنانا، صلاحیتوں کی نشاندہی اور انہیں پروان چڑھانا، تکنیکی اور کوچنگ کی مہارتوں میں اضافہ کرنا، اور کھیلوں کی ترقی کے ایسے مربوط راستے استوار کرنا ہے جو سعودی ایتھلیٹس کی نئی نسل کو بین الاقوامی سطح پر مقابلے اور کامیابی کے لیے تیار کرنے میں مدد دیں۔
یہ معاہدہ مشرقی ریجن میں ’\سعودی اولمپک ٹریننگ سینٹر کے کھلاڑیوں کو القادسیہ کی سہولیات اور آلات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ کارکردگی، سپورٹس سائنس، طبی معاونت اور کھلاڑیوں کی نگرانی سے متعلق تکنیکی عملے اور ماہرین کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بناتا ہے جس سے کھلاڑیوں کو ان کی رہائش اور تربیت کی جگہ کے قریب ایک مربوط روزمرہ تربیتی ماحول فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

شیئر: