Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کے الخیر فیسٹیول میں ہنر مند خواتین کی دستکاری کی نمائش

فیسٹیول میں وہ ہنر مند خواتین اور ان کے خاندان شامل ہیں جنہیں ایسوسی ایشن کی جانب سے معاونت حاصل ہوتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
تبوک ریجن میں کنگ خالد ویمنز چیریٹیبل ایسوسی ایشن نے خطے میں سوشل ڈیویلپمنٹ بینک کی برانچ کے تعاون سے تبوک پارک مال میں الخیر فیسٹیول کا آغاز کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس فیسٹیول میں وہ ہنر مند خواتین اور ان کے خاندان شامل ہیں جنہیں ایسوسی ایشن کی جانب سے معاونت حاصل ہوتی ہے۔
یہ فیسٹیول ان ہنر مند خواتین کو آنے والوں کے سامنے اپنی مصنوعات جیسے کہ سدو ٹیکسٹائل، سیرامکس، ریزن کرافٹس اور دیگر دستکاریوں کی نمائش اور فروخت کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس سے ان خواتین کو اپنے ہنر کو کاروبار میں تبدیل کرنے اور خود روزگار کے قابل بننے میں مدد ملتی ہے۔

 

شیئر: