Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2سال سے بینک کھاتے میں لین دین نہ کرنے والے ہوجائیں خبردار!

نئی دہلی۔۔۔۔گزشتہ دنوں لوگوں کے کھاتوں سے  دھوکہ دہی کے ذریعے رقمیں نکلوانے کا معاملہ سامنے آیا ۔اس دوران آئی سی آئی سیآئی بینک ٹویٹر پر تحریرکیا کہ اگر آپ اپنے بینک اکاؤنٹ میں 2سال سے زائد عرصہ سے کوئی لین دین نہیں کررہے ہیں تو آپ کا کھاتہ دھوکہ دہی کا آسانی سے شکار ہوسکتا ہے۔ بینک کے مطابق ایسے کھاتوں ڈرامنٹ اکاؤنٹ کہا جاتا ہے۔ بینک ذرائع نے بتایا کہ کوئی بھی بچت کھاتہ یا چالو کھاتہ اس وقت ڈرامنٹ میں تبدیل ہوجاتا ہے جب اس میں 2سال سے زیادہ عرصے سے صارف کی جانب سے کوئی لین دن کا عمل نہ کیاگیا ہو۔بینک نے بتایا کہ ایسے کھاتے منی ٹرانسفر ایجنٹس اور فشنگ اسکیمز کرنے کیلئے آسان ہدف ہوتے ہیں۔ ان کھاتوں سے غیر قانونی طریقے سے لین دین اور منی لانڈرنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ یہی نہیں ان کھاتوں سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو فنڈنگ کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کا کوئی بھی اکاؤنٹ ہے تو اسے مدت ختم ہونے سے قبل ہی اپ ڈیٹ کرالیں کیونکہ آپ کے کھاتے سے کسی بھی طریقے کی دھوکہ دہی ہوسکتی ہے۔ کھاتے کو محفوط بنانے کیلئے پاسورڈ تبدیل کرتے رہنا چاہئے اور کھاتے میں لین دین کا عمل جاری رکھیں اور ٹرانزیکشن پر بھی نظر رکھیں۔
مزید پڑھیں:- - - -اٹل بہاری واجپئی چل بسے

شیئر: