Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول 2025 میں 38 ملین ریال کے انعامات

سعودی فالکنز کلب نے کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول 2025 کے انعقاد اور انعامات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
فالکن فیسٹیول 25 دسبمر سے شروع ہو کر 10 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔
عاجل نیوز کے مطابق  فیسٹیول ریاض کے شمال میں واقع ملہم کے علاقے میں کلب کے مرکزی ادارے میں منعقد کیا جائے گا جس میں مقامی اور بین الاقوامی فالکنرز شرکت کریں گے۔
کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول میں 38 ملین ریال کے انعامات رکھے گئے ہیں جو عالمی سطح پر اس طرح کے فیسٹیول کے سب سے بڑے انعامات ہیں۔
فیسٹیول میں فالکنز کی 400 میٹر کی ریس ’ملواح‘ بھی ہوگی جس میں ماہرین شرکت کریں گے۔

ریس کے علاوہ فالکنز کا مقابلہ حسن بھی ہوگا جس کے فاتحین کو نقد انعامات اور کنگ عبدالعزیز کپ اور شاہی تلوار اور نیزہ دیا جائے گا۔
ریس میں مقامی کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلا انعام 4.7 ملین ریال اور اتنی ہی رقم بین الاقوامی راؤنڈز کے فاتحین کو دی جائے گی۔
مقامی سطح پر تیار کنندہ ( بازوں کی تربیت ) کے لیے 7 لاکھ 44 ہزار جبکہ انٹرنیشنل راؤنڈ کے لیے 20 لاکھ ریال ہوں گے۔

مستقبل کے فالکنرز، خواتین اور سکولوں کے لیے تین راؤنڈز ہیں جن میں ایک لاکھ 50 ہزار ریال اور مقامی پیشہ ورفالکنرز کے لیے 16.3 ملین ریال ہوں گے۔
اس سال فیسٹیول میں 5 لاکھ 50 ہزار ریال کے انعامات نووا فالکن ریس اور 3 لاکھ 37 ہزار ریال منگولین فالکن ریس کے لیے مخصوص ہوں گے۔

 

شیئر: