Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نجرانی الرقش‘ فیسٹیول کا آغاز، کھانے پکانے کے لائیو شو اور ورثہ

مقامی طور پر تیار کی گئی اشیا کے سٹال لگائے جائیں گے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
نجران میونسپلٹی بدھ سے ابالسعود کے علاقے میں واقع اماراتی پیلس میں ’نجرانی الرقش‘ فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کر رہی ہے۔
اس پانچ روزہ فیسٹیول میں کھانے پکانے کے لائیو شو ہوں گے جبکہ مقامی طور پر تیار کی گئی اشیا کے سٹال لگائے جائیں گے۔
لوگوں کے بیٹھنے کے لیے خصوصی طور پر نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
 نجران میونسپلٹی اس موقع پر ایک مارکیٹ بھی لگا رہی ہے جہاں مقامی ورثے کی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔
اس کے علاوہ جازان کی طرح، نجران کی کافی کے مختلف برانڈ بھی اس فیسٹیول میں توجہ کا مرکز رہیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فیسٹیول میں روایتی ہنر پر مبنی کاریگری کے شاہکار بھی نمائش کے لیے دستیاب ہوں گے۔
فیسٹیول میں تفریحی پہلوؤں کے لیے مواقع رکھے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے لیے ایک تھیئٹر کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
نجران کی خاص ڈش الرقش، علاقے کی مشہور روایتی ڈش ہے جو نجران میں کھانے کی تقریباً ہر میز پر موجود ہوتی ہے۔ یہ ڈش، گوشت سے تیار کی جاتی ہے۔

نجران میں منعقد کیے جانے والے فیسٹیول کا مقصد علاقے کے مشہور پکوانوں کی یاد پھر سے تازہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ نئی نسل کو علاقے کی میراث سے رُوشناس کرانا بھی اس فیسٹیول کا ایک کلیدی کردار ہوگا۔
فیسٹیول گھریلو صنعتوں میں کام کرنے والے افراد اور خاندانوں کے لیے معاشی طور پر تعاون کا ایک ذریعہ بھی ثابت گا۔
مقامی شیفس کو اس مقصد کے لیے فیسٹیول میں خاص جگہیں فراہم کی جائیں گی جہاں وہ الرقش کو تیار کر سکیں اور ایک ایسی فضا میں اپنے مہمانوں کو پیش کر سکیں جو روایتی نجرانی زندگی کی عکاسی کرتی ہو۔

 

شیئر: