اشاعتی قوانین کی خلاف ورزی پر 9 افراد کے خلاف کارروائی
قانون کی شق 15 کی خلاف ورزی پر فیصلے صادر کیے گئے۔(فوٹو: اخبار 24)
سعودی جنرل اتھارٹی فارمیڈیا ریگولیشن نے اشاعتی قوانین کی خلاف ورزی پر 9 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے قانون کی شق 15 کی خلاف ورزی پر فیصلے صادر کیے گئے۔
سبق کے مطابق جنرل اتھارٹی کا کہنا تھا ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں میں ایسا مواد شامل تھا جس سے عوامی انتشار پھیلنے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچتا تھا۔
جن افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی، انہیں اس بات کا بھی پابند کیا گیا کہ وہ اپنے اکاونٹس کو حذف کریں جن کے ذریعے خلاف ورزیاں کی گئی تھیں۔
اتھارٹی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی ایسے میڈیا مواد کو برداشت نہیں کیا جائے گا جس میں ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ معیار پرعمل نہ کیا جائے۔
