Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور حزب اللہ نہیں بننے دینگے، خالد بن سلمان

واشنگٹن ۔۔۔۔امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب ،حوثیوں کو ایک اور حزب اللہ بننے کا موقع نہیں دیگا۔ ایران کے حکمراں اسی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہیں اس سلسلے میں منہ کی کھانی پڑیگی۔ خالد بن سلمان نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر انگریزی اور عربی زبانوں میں ٹویٹ کیا کہ ایرانی حکمراں حوثیوں کو جہاں میزائل اور اسلحہ اسمگل کررہے ہیں وہیں وہ حوثیوں کو یمنی عوام کیخلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے تربیتی افسران بھی مہیا کئے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جنگ نے جدا کردیا تھا ، مکہ نے ملادیا

شیئر: