Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ میں ہلال الاحمر کے موٹر سائیکل سوار امدادی دستے متعین

مشاعر مقدسہ.....  ہلال الاحمر سوسائٹی کی جانب سے کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کےلئے موٹر سائیکل دستوں کو تیار کر لیا۔ ازدحام والے مقامات پر جہاں ایمبولینس کو پہنچنے میں دشواری ہوتی ہے موٹرسایئکل سواروں کو تمام ضروری اور ہنگامی حالت سے نمٹنے کےلئے 20 موبائل یونٹس کو اہم مقامات پر متعین کر دیا ہے۔ ہلال الاحمر کے ترجمان نے سبق نیوز کو بتایا کہ منی ، عرفات اور مزدلفہ میں 14موٹر سائیکل سوار دستوں کو متعین کیا ہے جبکہ مدینہ منورہ میں 6 دستے متعین ہونگے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری طور پر امداد مہیا کی جاسکے ۔ امدادی یونٹس 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ یونٹس کوہنگامی حالت میں فراہم کی جانے والی ادویات اور آلات فراہم کردیئے گئے ہیں تاکہ فوری طور پر امداد فراہم کی جاسکے ۔ موٹر سائیکل یونٹس کو موبائل آکسیجن سیلنڈر اور ماسک کے علاوہ شوگر اور بلڈ پریشر چیک کرنے کے آلات بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔ مکہ مکرمہ میں ہلال الاحمرکے یونٹ کو 8 گالف گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں جو حرم شریف کے اطراف میں مریضوں کوفوی طبی امداد فراہم کریں گی ۔ 

شیئر: