Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائی کولیسٹرول کو یوگا کی مدد سے کنٹرول کریں

خون میں کولیسٹرول کا بڑھ جانا بہت سی بیماریوں کو جنم دیتا ہے ۔ انجائنا ، ہارٹ اٹیک ، ہائی بلڈ پریشر اور غیرمتوازن ہارمون جیسے مسائل ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے سامنے آتے ہیں ۔ ان مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ طرز زندگی کو بدلنے کی اشد ضرورت ہے ۔ چکنائی سے متوازن پرہیزاور یوگا ورزش سے اس مرض پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے ۔ 
چونکہ کولیسٹرول کا تعلق ذہن سے ہے اس لیے ذہنی طور پر ریلیکس رہنا بہت ضروری ہے ۔ گہرے سانس لینے کی مشق ذہن اور جسم کو پرسکون کرنے کے لیے بہترین ہے ۔ آہستگی سے گہرے سانس لیتے ہوئے اپنے ذہن کا تمام فوکس اپنے پیٹ کی حرکات پر رکھیں ۔ بہت جلد آپ خود کو پرسکون ہوتا محسوس کریں گے ۔ 
کپال بھاٹی بھی بیڈ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لئے بہترین ورزش ہے ۔ ناک سے سانس اندر کھینچیں اور پھر پیٹ کو اندر کی طرف زور دار جھٹکا لگاتے ہوئے جھٹکے سے ناک کے راستے سے سانس باہر نکال دیں ۔ جس طرح کے آپ سانس پمپ کر رہے ہوں ۔ اس ورزش کو خالی پیٹ 5 سے 10 منٹ روزانہ کریں ۔
لوکسٹ پوز بھی کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لیے اچھی مانی جاتی ہے ۔ الٹا لیٹ جائیں اور بازوؤں کو اپنے پہلوؤں میں سیدھا بچھا لیں ۔ اب سانس نکالتے ہوئے ٹانگوں کو اکڑا لیں اور سانس لیتے ہوئے اکڑی ہوئی ٹانگوں اور سینے کو اوپر کی طرف اٹھانے کی کوشش کریں اس طرح کہ آپ کا دھڑ ، بازو اور ٹانگیں اوپر ہوں اور پیٹ زمین کے ساتھ لگا ہو ۔ اس پوزیشن میں 10 سے 15 سیکنڈ یا جتنی دیر آسانی سے رکا جاسکے رکیں اور پھر واپس آکر تھوڑی دیر آرام کر کے سانس بحال کرلیں ۔ اور پھر مزید اس آسن کے دو سے چار چکر پورے کرلیں ۔ 
اس کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کی طرف بھی توجہ دیں ۔ پھلوں سبزیوں اور خاص طور پر سبز پتوں والی سبزیوں کا کثرت سے استعمال کریں  اورجنک فوڈز سے مکمل پرہیز کریں . 
 

شیئر: