Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ٹیسٹ:ہند جیت کی جانب رواں

 
نوٹنگھم: 5 ٹیسٹ کی سیریز کے تیسرے میچ کے دوسرے دن نوٹنگھم میں ہند کی ٹیم نے انگلینڈ کا بھرکس نکال دیا۔ پہلی اننگز 329رنز کے جواب میں 161رنز پر انگلینڈ کی پوری ٹیم کو پویلین واپس جانے پر مجبور کردیا۔ہند نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں پر 124رنز بنا کر 292رنز کی برتری حاصل کرلی۔ہند نے307رنز6کھلاڑی آوٹ پر اپہلی اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 329رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی اننگز کا آغاز قدرے بہتر تھا جب ایلسٹر کک نے 5چوکوں کی مددسے 29اور کیوٹن جیننگز نے 20رنز کی اننگز کھیلی۔ 54پر ان کا کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں تھا۔اوپنرزکے آوٹ ہوتے ہی ہندوستان کا بولنگ اسکواڈ نے انگلینڈ کی ٹیم کو میدان میں ٹکنے نہ دیا۔کپتان جوئے روٹ 16رنز بنا سکے۔ 128رنز پر 9کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے۔ آخری وکٹ کی شراکت میں 33رنز کا اضافہ ہوا ۔ جوس بٹلر 39رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ ہردیک پانڈیا کامیاب بولر رہے انہوں نے صرف 6اوورز میں 28رنزدیکر 5وکٹیں حاصل کیں۔ محمد شامی اور جسپریت بمرانے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ روی چندرن ایشون کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ہند نے دوسری اننگز کا آغاز 168رنز سے کیا ، اوپنر شیکھر دھون 44اور راہول 36رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اختتام تک 292رنز کی برتری حاصل تھی جب ہند کے 2کھلاڑی آوٹ ہیں۔
 

شیئر: