Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ڈاکیہ دروازے پر پہنچائیں گے بینک خدمات

نئی دہلی۔۔۔۔انٹر نیٹ کے اس دور میں آپ کو محسوس ہورہا ہوگا کہ ہمارا ڈاکیہ کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔ لیکن انڈین پوسٹ پیمنٹ بینک ( آئی پی پی بی ) کے آغاز کے بعد پوسٹ مین ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کو آپ کے دروازے تک پہنچائیں گے۔21اگست سے حکومت آئی پی پی بی اسکیم کا آغاز کرنے والی ہے۔ یہ مکمل محکمہ ڈاک کے تحت ہوگی جس عام لوگوں کو بینک خدمات مہیاکرانے میں سہولت ہوگی۔یہ خدمات 650شاخوں اور 3250اضافی مراکز پر مہیا ہونگی۔ اس سے 11000پوسٹ مینوں کو روزگار مہیا ہوگا۔ اس اسکیم کے تحت 17کروڑ پوسٹل سیونگ اکاؤنٹ کو منسلک کیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے اس سال کے آخر تک 1.55لاکھ پوسٹ آفس کو آئی پی پی بی سے منسلک کرنے کا ہدف رکھا ہے۔یہ دیگر بینکوں کی طرح ہے لیکن اس میں کریڈٹ کارڈ والی کوئی سہولت نہیں۔ یعنی یہ کریڈٹ کارڈ یا قرضہ نہیں دے سکتا۔اس میں ایک لاکھ روپے تک بیک وقت جمع کرایا جاسکتا ہے۔ موبائل کے ذریعے رقم کی ادائیگی، ترسیل اور خریدوفروخت کے علاوہ اے ٹی ایم کی سہولتیں ہیں۔اس کا مقصد نئی بینکنگ خدمات کو وسیع تر بنانا ہے۔ آئی پی پی بی کے تحت پوسٹ مین یہ خدمات آپ کے گھر تک پہنچائیںگے ۔ اکاؤنٹ کھولنے، نقدی جمع کرانے یا نکالنے ، رقم کی ترسیل، ری چارج، بل کی ادائیگی، انشورنس اور سرمایہ کاری جیسی مختلف سہولتیں گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- -  - - -خواجہ سراؤں نے سرعام کپڑے اتار دیئے

شیئر: