Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض :مجلس پاکستان کی جانب سے جشن آزادی پاکستان

نظریہ پاکستان پرعمل پیرا ہونا وقت کی ضرورت ہے ، مقررین
ریاض   ذکاء  اللہ محسن
مجلس پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قیام پاکستان کے تاریخی پس منظر اور موجودہ حالات کے حوالے سے مقررین نے خطاب کیا  ۔ تقریب میں مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرئوف کا کہنا تھا کے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنا الگ تشخص قائم رکھنے اور مسلمانوں کی ترقی کے لئے ایک الگ ملک کی اہم ضرورت تھی یہی وجہ تھی کہ مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں   پاکستان بنایا۔پاکستان کو  اقوام عالم میں ایک بلند مقام حاصل کرنا تھا مگر کچھ ہماری ذاتی غلطیوں اور  ہمارے دشمنوں نے ہمارے خلاف مذموم مقاصد کو پروان چڑھایا اور ہم ترقی کرتے کرتے اس دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ۔ ضرورت آج بھی اس امر کی ہے کہ ہم نظریہ پاکستان کی جانب لوٹ جائیں اور اسی کے مطابق ملک کو آگے بڑھائیں اس سے اسلامی تعلیمات کو بھی فروغ ملے گا اور ملک اقوام عالم میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں بھی کھڑا ہوگا۔ انجینیئر عمر خالد نے کہا کہ آج پاکستان میں پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ہم نے ستر سالوں میں محض دو ڈیم بنائے۔انجینیئر میاں عبدالحامد کا کہنا تھا کہ پاکستان  کا ایٹمی طاقت ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔ رانا عمر فاروق نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے بحیثیت قوم ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس حوالے سے اوورسیرز پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے کردار کے ساتھ ملک کا نام روشن کیا ۔تقریب میں ڈاکٹر ریاض چوہدری  اور وقار نسیم وامق نے قومی نظمیں پڑھیں جبکہ محمد اصغر چشتی نے نعت رسول مقبول پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -پاکستان تحریک انصاف ویسٹرن ریجن کے تحت جشن آزادی او ر یوم فتح کی تقریب

شیئر: