Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقو ف عرفہ میں بڑے واقعات پیش نہیں آئے، جنرل القحطانی

عرفات.... حج ٹاسک فور س کے سربراہ جنرل ناصر القحطانی نے کہا ہے کہ حج کا رکن اعظم مکمل بہترین طریقے سے مکمل ہو گیا کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنانہیں کرنا پڑا ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل القحطانی نے مزید کہا کہ میدان عرفات میں جبل الرحمہ کے اطراف اور دیگر مقامات پر امن عامہ کے اہلکاروں نے بہترین انداز میں فرائض منصبی ادا کئے ۔ میدان عرفات میں جن افراد کی اشیاءگم ہوجاتی ہیں انہیں گمشدہ سینٹر میں پہنچا دیا جاتاہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے میدان عرفات میں وقوف کے دوران جیب تراشی کے بعض واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ ایک کیس شعبدہ باز کا تھا ۔ جنرل القحطانی کا کہنا تھا کہ امسال کوئی غیرمعمولی واقعہ پیش نہیں آیا تمام معاملات بہترین انداز میں مکمل ہوئے ۔

شیئر: