Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے عراق سے پہلی خلیجی جنگ کا ہرجانہ مانگ لیا

تہران۔۔۔ ایرانی عہدیداران نے عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 1980ء کی دہائی میں ایران کے ساتھ 8  سال تک جاری رہنے والی جنگ کا بھاری زرِ تلافی ادا کرے۔ پہلی خلیجی جنگ کے زرِ تلافی سے متعلق تہران کی جانب سے یہ مطالبات عراقی وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد سامنے آ رہے ہیں جس میں حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران پر امریکی پابندیوں پر عملدرامد کرے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے سربراہ حشمت پیشہ نے کہا کہ عراق پر لازم ہے کہ وہ ایران کو جنگ کا ہرجانہ ادا کرے۔

شیئر: