Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ویسٹ انڈیز میں ہو گا

 
کنگسٹن:ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کو 8 برس بعد میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے، ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2010ء میں مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کی میزبانی کی تھی۔ مینز ایونٹ میں انگلینڈ اور ویمنز میں آسٹریلیا فاتح رہا تھا۔ رواں سال 9 سے 24 نومبر تک شیڈول ایونٹ کے میچز اینٹی گووا اینڈ باربوڈا، گیانا اور سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے۔ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ دفاعی چیمپیئن سمیت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، ہند، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کی 2ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

شیئر: