Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہد کی مکھیاں او رکیڑے انسانی چہرہ پہچانتے ہیں

سڈنی .... آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ شہد کی مکھیاں اور چھوٹے موٹے کیڑے اسی طرح چہرے پہچانتے ہیں جس طرح انسان پہچانتے ہیں۔ حالانکہ انکا دماغ انسانی دماغ سے 20ہزار گنا چھوٹا ہوتا ہے۔ یہ حشرات الارض انسان کا چہرہ بھی پہچانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے چھوٹے دماغ کے باوجود چہرہ شناخت کرنے کے اس عمل پر ابھی تحقیق جاری ہے کیونکہ اس سے ہمیں مصنوعی ذہانت کے بارے میں آئندہ ریسرچ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ان حشرات الارض کے دماغی خلیات صرف ایک ملین ہوتے ہیں جبکہ انسانی دماغ کے خلیات 86بلین پائے جاتے ہیں۔

شیئر: