Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوٹ کے بجائے گدے پر سرفنگ کا نرالا انداز

کیلیفورنیا .... کیلیفورنیا  کے ساحل پر ایک ماہر سرفر نے کسی بوٹ کے بجائے ہوا سے پھلائے جانے والے گدے پر سرفنگ کرکے وہاں آنے والوں کو حیران کردیا۔ نیو پورٹ کے ساحل پر یہ شخص اونچی اونچی لہروں سے لڑتا ہوا ساحل پر آیا ۔ وہاں آنے والوں نے اسے بڑی شدت سے  سراہا اور اس کے حق میں نعرے لگائے۔ کئی لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ابھی ہم نے اتنا ماہر سرفر نہیں دیکھا۔ اس واقعہ کی ساری وڈیو تیار کرلی گئی۔ ایک جگہ تو اس کے پاؤں گدے پر سے اکھڑے ہوئے نظر آئے لیکن اس نے بعد میں خود کوسنبھال لیا اور پھر وہ یوں سرفنگ کرتا رہا۔
مزید پڑھیں:- - - -پارک کی گئی کار 20فٹ گہرے گڑھے میں گر گئی

شیئر: