Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلا میں جانے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تیار

واشنگٹن ....  دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اب  پرواز کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔ بل گیٹس کے ساتھ مل کر مائیکرو سافٹ قائم کرنے والے پال ایلن نے جون 2017ء میں اس طیارے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔ یہ طیارہ  فضا سے خلا میں راکٹ لیجاسکے گا۔ اس میں 6انجن لگے ہیں اور اس کے پر385فٹ طویل ہیں جو فٹبال کے ایک میدان سے بھی بڑے ہیں۔ اس طیارے کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن  تک سامان پہنچایاجاسکے گا۔ اسکے علاوہ طیارہ سیٹلائٹ بھی خلا میں لیجاسکے گا۔ مدار میں تجربات بھی کئے جاسکیں گے۔کمپنی ایسے طیارے  بنا رہی ہے جس میں انسان بردار طیارہ  شامل ہوگا۔ اس طیارے میں 2کاک پٹ ہیں جبکہ  اس کے 28پہیے ہیں۔6انجن عام طور پر  747جمبو جیٹ طیاروں میں استعمال ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹیچر کے گھر میں پڑوسی کی نقب زنی

شیئر: