Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈائپر حلق میں پھنسنے سے ڈولفن ہلاک

میکسیکو .... جنوبی میکسیکو کے ساحل پر ایک ایسی ڈولفن پائی گئی ہے جو صرف ڈائپر کی وجہ سے دم گھٹنے سے مر گئی۔ مرنے سے پہلے یہ ساحل پر آگئی تھی۔ امدادی کارکنوں نے جب اسے دیکھا تو اسکے دانت اور حلق کے درمیان ڈائپر پھنسا ہوا تھا اور یہی ڈائپر اسکی موت کا سبب بنا۔ مقامی لوگوںکا کہناہے کہ اس کے جسم پر اور پروں پر زخموں کے بھی نشانات نظر آرہے تھے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ اس کا جبڑا بھی ٹوٹا ہوا تھا۔ ماحولیات کے  تحفظ کا وفاقی ادارہ اس کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ڈولفن کے جسم پر پٹیاں تھیں۔ یہ ڈولفن 1.57میٹر یعنی 5.15فٹ طویل تھی جبکہ اسکا وزن100کلو گرام تھا۔ حکام کا کہناہے کہ اب انہوں  نے ساحل سے اس ڈولفن کو ہٹا دیا ہے۔  ایسی ڈولفن خاص طور پر شمالی او رجنوبی اٹلانٹک سمندروں میں پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خلیج میکسیکو، بحیر ہند اور بحر اوقیانوس میں پائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -برطانیہ میں 6فٹ سے زیادہ اونچی چھلانگ لگانے والی مکڑیاں

شیئر: