Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین اور امریکا کا ایک دوسرے کی مزید مصنوعات پر محصولات

بیجنگ ۔۔۔امریکا اور چین نے جمعرات 23 اگست سے ایک دوسرے کی مزید مصنوعات پر درآمدی محصولات کا نفاذ کر دیا ہے۔ 16,16 بلین ڈالر کی درآمدی محصولات کا نفاذ بدھ اور جمعرات کی نصف شب کے ایک منٹ بعد سے لاگو ہو گیا ہے۔ امریکا نے چین کی جن درآمدی مصنوعات پر ’امپورٹ ڈیوٹی‘ میں اضافہ کیا ہے، ان میں پمپس، کٹنگ آلات کے علاوہ صنعتی مشینری، گاڑیاں، الیکٹرانک اور بصارتی آلات کے پرزے شامل ہیں۔ چینی حکومت نے امریکا کی جانب سے محصولات میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے اِسے عالمی ادارہ تجارت کے ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یہ محصولات ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب دونوں ملک تجارتی مذاکرات میں شریک ہیں۔

شیئر: