سعودی عرب، اٹلی اور کوسٹاریکا میں ثقافتی ورثے کی نمائش کرے گا
نمائش میں مملکت کے متعدد ثقافتی و سیاحتی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب 6 سے 14 دسمبر تک اٹلی کے شہر میلان میں شروع ہونے والے فیسٹیول ’ارٹیگانوان ویرا‘ میں شرکت کرے گا۔
سعودی وزارت ثقافت ’میڈ ہیر‘ بھی فیسٹیول میں بھی شرکت کر رہی ہے جو 5 سے 7 دسمبر تک کوسٹاریکا کے دارالحکومت سان ہوزے میں ہوگا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ثقافتی ورثے کی نمائش میں مملکت کے متعدد ثقافتی و سیاحتی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔
میلان میں سعودی پویلین کے انتظامات وزارت ثقافت کر رہی ہے جبکہ ثقافتی کمیٹی، آرٹ اینڈ سٹیج اتھارٹی، کوکنگ آرٹ اتھارٹی، رائل کالج آف آرٹ اینڈ ہسٹری ’ورث‘، العلا رائل کمیشن، السعودیہ ٹوئرازم اتھارٹی کی ٹیموں کے علاوہ سعودی کرافٹس کمپنی کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔
اس فیسٹیول کا شمار دستکاری، روایتی فنون اور کھانوں کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز میں کیا جاتا ہے۔
سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے سال 2025 کو دستکاری کا سال قرار دیا تھا۔ اس حوالے سے منفرد انیشیٹیو کا آغاز بھی کیا گیا تھا جس میں دستکاری اور کوکنگ کے فن کو اجاگر کیا گیا۔
سعودی پویلین میں رائل کالج آف آرٹ اینڈ کرافٹ کے 20 طلبہ شرکت کریں گے جو دستکاری کے نمونے نمائش میں رکھیں گے جن میں اہم ترین ’القط العسری‘ الفخار التقلیدی، اور لکڑی کی مصنوعات وغیرہ شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ’میڈ ہیر‘ فیسٹیول میں شرکت کا مقصد کوسٹاریکن عوام کو سعودی ثقافت، اس کے عالمی ورثے کے مقامات اور روایات سے متعارف کرانا ہے۔
سعودی پویلین میں انٹرایکیٹو مواد پیش کیا جائے گا جس میں مملکت میں موجود یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات شامل ہیں۔
سعودی ہنر مند روایتی دستکاری کا لائیو مظاہرہ بھی کریں گے۔ جس میں بشت بنائی، مٹی کے برتن اورعربی خطاطی شامل ہیں۔
