Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت خارجہ پر پی ایم آفس کی اجارہ داری ہے، راہول

لندن ...کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ پر پرائم منسٹر آفس کی اجارہ داری ہے اور وزیر خارجہ سشما سوراج کے پاس کوئی کام نہیں سوائے اس کے کہ وہ عوام کو ویزہ دلانے پر زیادہ وقت صرف کررہی ہیں۔ لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹراٹیجک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے کبھی اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ ہر شخص کہتا ہے کہ یہ بہت بڑی بات ہے کہ ہند کی وزیر خارجہ ویزے دلانے پر کام کرتی ہیں۔ پھر خود ہی سامعین سے سوال کیا کہ اس بیان کا مطلب آ پ جانتے ہیں کہ کیا ہے؟ راہول نے کہا کہ اسکا مطلب یہ ہے کہ وزیر خارجہ کے پاس اس سے بہتر کوئی کام ہی نہیں رکھا گیا۔ اسلئے وزارت خارجہ پر وزیراعظم کے دفتر کی اجارہ داری قائم ہوگئی ہے۔ اگرچہ وہ بڑی قابل خاتون ہیں آپ انہیں اختیارات دیں گے تو وزارت کی اجارہ داری توڑ دیں گی۔
 

شیئر: