سنہ 1947 میں انڈیا کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں پہنی گرین کیپ ڈان بریڈمین نے انڈین آل راؤنڈر سری رنگا واسودیو سوہونی کو تحفے میں دی تھی۔
بریڈمین کا انتقال سنہ 2001 میں 92 برس کی عمر میں ہوا تھا۔
اس کیپ کے اندر لکھا گیا ہے کہ ’ڈی جی بریڈمین اور ایس ڈبلیو سوہونی‘۔
ڈان بریڈمین کے دور میں ہر ٹیسٹ میچ کے لیے بیگی گرین کیپ دی جاتی تھی۔ آج کل کسی بھی کھلاڑی صرف ڈیبیو پر ایک بار ٹیسٹ کیپ دی جاتی ہے۔
انڈین کرکٹر سوہونی کا خاندان اس کیپ کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ سری رنگا واسودیو سوہونی کا انتقال سنہ 1993 میں 75 برس میں عمر میں ہوا تھا۔
خریدار نے درخواست کی ہے کہ اُس کے نام کو سامنے نہ لایا جائے تاہم ڈان بریڈمین کی یہ کیپ آسٹریلوی میوزیم میں لگائی جائے گی۔
نیلامی کا انعقاد کرنے والے لائیڈز آکشنرز اور ویلیورز کے چیف آپریٹنگ آفیسر لی ہیمز نے کہا کہ ’یہ تین نسلوں کے پاس تالے اور چابی کے ساتھ نگرانی میں رہی۔‘
بریڈمین کو دنیائے کرکٹ کا اب تک کا سب سے بڑا بلے باز سمجھا جاتا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
’اگر آپ اس خاندان کے فرد تھے تو آپ کو صرف اس وقت دیکھنے کی اجازت تھی جب آپ 16 سال کے ہوں اور وہ بھی پانچ منٹ کے لیے۔‘
یہ سیریز ایک آزاد ملک کے طور پر انڈیا کی پہلی اور اپنی سرزمین پر بریڈمین کی آخری سیریز ہونے کی وجہ سے قابل ذکر تھی۔
بریڈمین نے اسے ایک یادگار سیریز بنایا جس میں انہوں نے 715 رنز بنائے۔ انڈین ٹیم کے اس دورے میں انہوں نے اپنی 100 ویں فرسٹ کلاس سنچری بھی بنائی تھی۔
آسٹریلیا نے انڈیا کو اس سیریز صفر کے مقابلے میں چار میچز جیت کر شکست دی تھی۔
بریڈمین کو دنیائے کرکٹ کا اب تک کا سب سے بڑا بلے باز سمجھا جاتا ہے اور ان کی اوسط 52 میچوں کے ٹیسٹ کیریئر میں 99.94 تھی۔