Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خدمات اور رہنما اصول‘ عمرہ زائرین کےلیے چھ زبانوں میں نئی آگاہی مہم

 اس مہم کا مقصد عمرہ زائرین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
مملکت میں حج و عمرہ نظام نے نئی مہم ’جائی للعمرہ‘(عمرہ روانگی) کا  آغاز کیا ہے، تاکہ  خدمات، رہنما اصولوں اور مناسب طرز عمل کے بارے میں آگاہی کو بڑھایا جا سکے۔
ایس پی اے کے مطابق اس مہم کا مقصد عمرہ زائرین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
ایہ اقدام عمرے کے سفر کو آسان اور بہتر بنانے کےلے  وژن 2030 کے اہدف کے مطابق اور ماہ رمضان کے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
دنیا بھر سے ماہ رمضان میں سب سے زیادہ زائرین آتے ہیں ۔ جاری اعداد وشمار کے مطابق  رواں برس 1447 ہجری کے آغاز سے اب تک بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
وزارتِ حج وعمرہ کی  مہم ’جائی للعمرہ‘ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔ اس دوران عمرہ زائرین کو اہم معلومات ومسائل کے بارے میں ڈیجیٹل آگاہی فراہم کی جائے گی جس میں مملکت آمد سے لے کر بحفاظت اپنے ملک واپسی تک کے تمام مراحل کو یکجا کیا گیا ہے۔
 مہم کے تحت ایئرپورٹ، بارڈر کراسنگ، ٹرانسپورٹ سٹیشنز، حرمین شریفین میں رہائشی مراکز، تاریخی و ثقافتی مقامات کے بارے میں معلومات و رہنمائی 6 سے زیادہ زبانوں میں مہیا کی جائے گی۔

 

شیئر: