Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: مصالحہ جات کی برآمدات میں کمی

اسلام آباد..... گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے مختلف مصالحہ جات کی برآمدات میں 4.58 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق 2017-18ءمیں پاکستان نے 20ہزار694 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات سے 79.154 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو 2016-17ءکے مقابلے میں 4.58 فیصد کم ہے۔ 2016-17ءمیں پاکستان نے مختلف مصالحہ جات کی برآمدات سے 84.572 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ 2016-17ءمیں مجموعی طورپر22ہزار831 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔
 

شیئر: