Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر سے ریال کا رشتہ کیسا؟

مکہ مکرمہ.... عالمی مالیاتی فنڈ نے واضح کیا ہے کہ ڈالر سے سعودی ریال کا مسلسل رشتہ خود مملکت کیلئے بیحد مفید ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے سعودی معیشت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ 2030میں متوازن بجٹ کا مقررہ ہدف نہایت موزوں ہے۔ فنڈ نے 2017ءکے دوران مالیاتی امور کو کنٹرول کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اورتوجہ دلائی کہ 2017ءکے دوران قومی پیداوار کے حوالے سے بجٹ خسارہ 9.3فیصد تک آگیا ہے۔ 2018ءکے دوران بجٹ خسارہ مزید کم ہوگا اور 4.6فیصد تک رہ جائیگا۔
 

شیئر: