Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگی طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے موٹر وے ٹریفک روک دی گئی

ماسکو.... روس  جس طرح سے زندگی کے مختلف شعبوں میں خود کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں مصروف ہے اسی منصوبے کے تحت فضائیہ کی طرف بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  روسی فضائیہ  اپنے نئے جنگی طیاروں کو عام سڑکوں پر اتارنے کا تجربہ کررہی تھی جس کے لئے  بہت سارے طیارے فضا میں بلند ہوئے اور انکی آواز سے نیچے سڑک پر آمد ورفت کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور گھبرا گئے اور جتنی دیرمیں انہیں صورتحال کا اندازہ  ہوتا وہ سڑک کے ایک کنارے قطار میں کھڑی ہوگئیں جس کے بعدطیارہ  بڑی کامیابی کیساتھ سڑک پر لینڈ کر گیا۔ لینڈنگ سے ذرا قبل میڈیا کے نمائندوں اور فوٹو گرافرز نے اسکی تصاویر اتارلیں۔ فوجی ذرائع کا کہناہے کہ اعلیٰ فوجی حکام نے اپنے ہوابازوں کو لینڈنگ اور اڑان کی مہارت کا مظاہرہ کرنے کیلئے کہا تھا جس میں بہت سارے طیارے اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ یہ طیارے اور ہیلی کاپٹر شاہراہ پر انتہائی نچلی پرواز کرتے رہے  اوروقتاً فوقتاً لینڈنگ کرنے اور اڑان بھرنے کا مظاہر ہ بھی انہوںنے بیحد کامیابی سے کیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ سب کارروائی صدر پوٹین کی جانب سے  جاری ہونے والے اس تازہ ترین فوجی حکم کا حصہ تھا۔ جو انہوں نے اپنی مسلح افواج کو زیادہ چاق و چوبند اور مستعد بنانے کیلئے شروع کیا تھا۔ ماہرین کا کہناہے کہ صورتحال ایسی ہوگئی تھی کہ جیسے واقعی جنگ چھڑ گئی ہو۔ یا چھڑنے والی ہو۔ لینڈنگ اور ٹیک آف کا یہ مظاہرہ اس شاہراہ پر ہوا جوقبروسک سے کومسومولسک کو جاتی ہے اور درمیان میں اسکا رخ ہامور موٹر وے کی جانب ہوجاتا ہے۔ مشق او رمظاہرے میں حصہ لینے والے طیاروں میں ایس یو 3ایس ایم،  ایس یو 35ایس اور  مگ31 شامل تھے۔ صورتحال دیکھ کر جن لوگوں نے اپنی گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی کردی تھیں وہ بڑی خوشی کے ساتھ اس  کی وڈیو بناتے رہے ۔ یہ سب کچھ روس کے مشرق بعید علاقے میں چینی سرحد کے قریب ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -خلا میں جانے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تیار

شیئر: