’ٹیکس فری اشیا کی فراہمی‘ ظہران میں دوسرا ڈیوٹی فری سٹور کھل گیا
ریاض کے سفارتی کوارٹر میں ڈیوٹی فری سٹور کی پہلی برانچ کا افتتاح ہوا تھا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
ظہران میں آرامکو کے رہائشی کمپاؤنڈ میں حال ہی میں کُھلنے والا دوسرا ڈیوٹی فری سٹور، سعودی عرب میں تسلیم شدہ سفارت کاروں کو ٹیکس فری پروڈکٹس پیش کر رہا ہے۔
جون 2023 میں ریاض کے سفارتی کوارٹر میں ڈیوٹی فری سٹور کی پہلی برانچ کا افتتاح ہوا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق ظہران میں کھلنے والے سٹور کا مقصد سفارت کاروں اور ریجن کے سفارتی مشنز کے نمائندوں کو خدمات فراہم کرنا ہے
انھیں ایک جامع ریٹیل تجربہ اور سنہ 1961 کے سفارتی تعلقات کے ویانا کنویشن کے تحت ڈیوٹی فری پروڈکٹس مہیا کرنا ہے۔
ڈیوٹی فری سٹور سفارت کاروں تک ان اشیا کی رسائی کی فراہمی کو بھی آسان بنائے گا جو ان کے لیے ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنٰی ہیں۔
اس کے علاوہ یہ سٹور، سفارتکاروں کے لیے اُن کی سرکاری ذمہ داریوں کے اختتام یا تعطیلات کے دوران ٹیکس ریفنڈ کے عمل میں بھی سہولتیں فراہم کرے گا۔
