’ریاض سیزن میں زبردست ٹرن آوٹ‘ وزیٹرز کی تعداد 3 ملین سے تجاوز
چند دنوں کے دوران وزیٹرز کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے سنیچر کواعلان کیا ہے کہ’ ریاض سیزن 2025 میں وزیٹرز کی تعداد 3 ملین سے تجاوز کر گئی۔
یہ سنگ میل 10 اکتوبر کو سیزن کے آغاز کے بعد سے 35 دنوں کے دوران اس کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران سیزن میں وزیٹرز کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خصوصا مسٹر بیسٹ زون میں لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے۔
اس سال سیزن میں انا عربیہ ایگزبیشن میں پہلے ہی دن زبردست ٹرن آوٹ دیکھنے میں آیا۔ جیولری سیلون سمیت انٹرنیشنل ایگزیبیشن کے ساتھ اپنی ثقافتی اور تجارتی اپیل کو مزید بڑھایا ہے۔
اس سیزن کا آغاز امریکی کمپنی میسی کے تعاون سے ایک رنگا رنگ گلوبل پریڈ سے ہوا تھا، جو وژول اور آرٹسٹک پرفارمنس کے امتزاج کے ساتھ اپنی نوعیت کی منفرد تقریب تھی۔
افتتاح کے بعد سے اس سیزن میں متعدد بڑے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔ السویدی پارک اور دی گرووز میں بھی وزیٹرز کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔
سیزن میں 11 تفریحی مقامات ہیں جبکہ 15 عالمی مقابلے اور 34 نمائشیں وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بہت سے چھوٹے پروگراموں میں آئندہ 4 ماہ تک 7 ہزار سے زائد ایونٹس ہوں گے۔
