Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا کانگو میں امن کےلیے دوحہ فریم ورک معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم

بیان میں  قطر کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کو بھی سراہا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے جمہوریہ کانگو کی حکومت اور کانگو ریور الائنسں ایم 23 موومنٹ کے درمیان امن کےلیے دوحہ فریم ورک معاہدے پر دستخط  کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیان وزارت خارجہ نے سنیچر کو بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب معاہدے کی شرائط پر دونوں فریقین کے عزم کی منتظر ہے۔‘
’یہ معاہدہ جامع نیشنل ڈائیلاگ کے ذریعے تصادم اور تنازعات کو حل کرنے میں معاون ہے، جس کا مقصد ملک کے تمام علاقوں میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی بحالی کےلیے کانگو کے عوام کی امنگوں کا حصول ہے۔‘
وزارت خارجہ نے شہریوں کے تحفظ اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔
 بیان میں اس مثبت اور اہم معاہدے کے حوالے سے قطر کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کو بھی سراہا گیا۔
 یاد رہے کہ اس معاہدے سے افریقہ کے سب سے خونریز تنازعات میں سے ایک کے خاتمے کی امید کی جا رہی ہے۔
قطر نے افریقی تنازعات کے حل کی کوششوں میں سفارتی رابطے کیے اور ان مذاکرات کی میزبانی کی۔

 

شیئر: